اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا۔ آج کاروبار کا آغاز 252 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، تاہم رول اوور ویک کا آخری دن ہونے کی وجہ سے مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ بھی غالب رہا۔

دورانِ ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 720 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس سے ایک موقع پر 1,78,000 پوائنٹس کی حد بحال ہوئی، لیکن فروخت کے دباؤ کے باعث یہ حد برقرار نہ رہ سکی۔ خریدو فروخت کے عمل کے دوران انڈیکس میں 157 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھنے میں آئی۔

بروکرز کے مطابق آج مارکیٹ میں خاص طور پر ٹیکنالوجی، ریفائنری اور بینکنگ کے شعبوں میں شیئرز کی خریداری نمایاں رہی۔ تمام تر اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 373 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,77,696 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US