کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تاہم مارکیٹ مندی سے نکل کر تیزی کی جانب آگئی۔
کاروبار کا آغاز 79 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔
بعد ازاں مارکیٹ میں ریکوری ہوئی اور 100 انڈیکس 311 پوائنٹس اضافے سے 178,008 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا اور 178 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔