اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ، 178 ہزار کی حد پھر برقرار نہ رہ سکی

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور مارکیٹ مثبت زون سے دوبارہ منفی زون میں چلی گئی۔

کاروبار کا آغاز 79 پوائنٹس کی مندی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ 705 پوائنٹس کی مندی اور 442 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں ریکوری کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس نے 178 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کی تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔بعد ازاں ہنڈریڈ انڈیکس 505 پوائنٹس کی کمی سے 177,191 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US