پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد سیشن کا اختتام منفی زون میں ہوا، جبکہ مسلسل دسویں سیشن میں بھی کاروباری دن کا آغاز تیزی کے ساتھ دیکھا گیا۔
آج کے روز مارکیٹ کا آغاز 378 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا، اور دورانِ ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 825 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی بھی دیکھنے میں آئی۔ اس اضافے کی بدولت ایک موقع پر 1,77,000 پوائنٹس کی اہم حد بھی بحال ہوگئی، تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔
دن کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی وصولی اور فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ نیچے آگئی۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 508 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,76,466 پوائنٹس پر بند ہوا۔