مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
24 کیرٹ فی تولہ سونا 11,300 روپے کی کمی کے بعد 454,036 روپے جبکہ 24 کیرٹ 10 گرام سونا 9,688 روپے کی کمی سے 389,262 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 8,881 روپے کمی کے بعد 356,836 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 113 ڈالر کی کمی سے 4,315 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 270 روپے سستی ہوکر 6,859 روپے اور 24 کیرٹ 10 گرام چاندی 231 روپے کی کمی کے ساتھ 5,880 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.70 ڈالر کمی کے بعد 63.80 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟