عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 11,200 روپے کے اضافے سے 4,65,236 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونا 9,602 روپے کے اضافے کے بعد 3,98,864 روپے کا ہوگیا۔

22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 8,802 روپے کے اضافے سے 3,65,638 روپے ہوگئی۔

24 کیرٹ فی تولہ چاندی 185 روپے اضافے کے ساتھ 7,044 روپے اور 10 گرام چاندی 159 روپے اضافے سے 6,039 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 112 ڈالر کے اضافے سے 4,427 ڈالر اور چاندی 1.85 ڈالر کے اضافے سے 65.65 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US