پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3900 روپے مہنگا ہو کر 469136 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 3344 روپے بڑھ کر 402208 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 39 ڈالر بڑھ کر 4466 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 117 روپے بڑھ کر 7161 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟