کاروباری ہفتے کا آخری روز، اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت رہا۔

دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 488 پوائنٹس کی تیزی اور 414 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تاہم ہنڈریڈ انڈیکس 399 پوائنٹس اضافے سے 175,329 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں پونے دو لاکھ پوائنٹس کی حد بھی بحال رہی۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US