سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3600 روپے سستا

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں دو روز کی تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3,600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,086 روپے کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر کمی سے 4,430 ڈالر پر آگیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 63 روپے کم ہوکر 7,098 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US