پاکستان اسٹاک ایکسچینج دوسرے روز بھی مندی کا شکار، ہنڈریڈ انڈیکس 173,145 کی سطح پر آگیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان غالب رہا، جہاں تجارتی سیشن کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس 131 پوائنٹس گرگیا۔

دورانِ ٹریڈنگ فروخت کے باعث انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 490 پوائنٹس کی کمی سے 1,73,145 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران خاص طور پر بینکنگ، تیل و گیس اور سیمنٹ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں اس شدید منفی رجحان کی بنیادی وجہ مشرقِ وسطیٰ کا طویل ہوتا تنازع ہے۔ خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشات شدت اختیار کرگئے ہیں، جس کے پیشِ نظر سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے محتاط ٹریڈنگ کو ترجیح دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US