مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر 24 کیریٹ فی تولہ سونا 1,000 روپے کی کمی کے بعد 4,62,136 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 کیریٹ 10 گرام سونا 857 روپے سستا ہو کر 3,96,207 روپے اور 22 کیریٹ 10 گرام سونا 786 روپے کی کمی سے 3,63,202 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,396 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
24 کیریٹ فی تولہ چاندی 10 روپے کے اضافے سے 7,069 روپے اور 10 گرام چاندی 9 روپے کے اضافے سے 6,060 روپے کی ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس چاندی 0.10 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 65.90 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟