مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 172642 پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینکس، تیل و گیس اور سیمنٹ کمپنیوں کے شیئرز میں فروخت کے دباؤ کے باعث مسلسل دوسرے روز بھی کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 131 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جو دورانِ ٹریڈنگ بڑھ کر 2145 پوائنٹس تک جا پہنچی، جس کی وجہ سے انڈیکس 173000 پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھا۔

تاہم ٹریڈنگ کے آخری گھنٹے میں ریکوری آنے سے مارکیٹ 1150 پوائنٹس سنبھل گئی اور 172000 پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 994 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 172642 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک بروکرز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں طویل ہوتے تنازع اور خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US