پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 462936 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 396893 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 4404 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 72 روپے بڑھ کر 7141 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟