پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز مندی رہی اور کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔کاروباری دن کا آغاز 233 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا تاہم دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 532 پوائنٹس کا اضافہ اور 840 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ 173 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کرنے کے باوجود اسے برقرار نہ رکھ سکی اور 172 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گنوا بیٹھی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 688 پوائنٹس کمی کے بعد 171,943 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بروکرز کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث مارکیٹ پر منفی دباؤ برقرار ہے۔