اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ریکوری کے بعد پہلے سیشن کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن کا اختتام 669 پوائنٹس کی مندی پر ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 168,197 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ 1116 پوائنٹس نیچے گئی جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مندی 2700 سے زائد پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ بعد ازاں مارکیٹ میں 2100 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی اور 167,000 اور 168,000 پوائنٹس کی حدیں بحال ہوگئیں۔

بروکرز کے مطابق آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری دیکھی گئی، تاہم مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دباؤ برقرار رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US