سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 5,600 روپے سستا ہوگیا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

24 کیرٹ فی تولہ سونا 5,600 روپے کی کمی کے بعد 456,736 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 24 کیرٹ 10 گرام سونا 4,801 روپے سستا ہو کر 391,577 روپے اور 22 کیرٹ 10 گرام سونا 4,401 روپے کی کمی کے ساتھ 358,958 روپے پر آگیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 56 ڈالر کی کمی سے 4,342 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

24 کیرٹ فی تولہ چاندی 253 روپے کی کمی سے 6,871 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 217 روپے کی کمی کے ساتھ 5,890 روپے پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2.53 ڈالر کی کمی سے 63.92 ڈالر ہوگئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US