پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,800 روپے کمی کے بعد 4,53,336 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 3,258 روپے کمی سے 3,88,662 روپے کا ہوگیا۔
22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 2,987 روپے کی کمی کے بعد 3,56,286 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 38 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,308 ڈالر پر آ گیا ہے۔
فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 122 روپے کمی کے بعد 6,802 روپے اور 10 گرام چاندی 105 روپے کی کمی سے 5,831 روپے پر آگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.22 ڈالر کی کمی کے ساتھ 63.23 ڈالر فی اونس درج کی گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟