عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,000 روپے کی کمی کے بعد 4,49,336 روپے کا ہوگیا۔

24 کیرٹ 10 گرام سونا 3,429 روپے کمی کے ساتھ 3,85,233 روپے کا ہوگیا ہے۔

22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 3,143 روپے کی کمی کے بعد 3,53,143 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کی کمی سے 4,268 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔

دوسری جانب 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 6,802 روپے اور 10 گرام چاندی 5,831 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 63.23 ڈالر پر برقرار ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US