اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، 100 انڈیکس 1370 پوائنٹس گر کر 1,68,021 پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی تیزی کے بعد دوبارہ مندی کا رجحان غالب آگیا، جس کے باعث کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

آج کاروبار کا آغاز ہی 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی شدید مندی بھی دیکھی گئی۔ اس بڑی گراوٹ کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ 1,69,000 پوائنٹس کی اہم حد سے محروم ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1370 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,68,021 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بروکرز کے مطابق سعودی حوثی کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کے بحران کے باعث سرمایہ کار شدید پریشانی کا شکار ہیں اور مارکیٹ میں سرگرم ہونے کے بجائے فی الوقت سائیڈ لائن اختیار کیے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US