عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 7,900 روپے کے اضافے کے بعد 4,57,236 روپے ہوگئی ہے۔
24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 6,773 روپے بڑھ کر 3,92,006 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونا 6,208 روپے کے اضافے سے 3,59,351 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 140 روپے کے اضافے سے 6,942 روپے اور 10 گرام 24 کیرٹ چاندی 120 روپے بڑھ کر 5,951 روپے کی ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 79 ڈالر کے اضافے سے 4,347 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 1.40 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 64.64 ڈالر پر بند ہوئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟