پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,800 روپے کمی کے بعد 453,436 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 کیرٹ 10 گرام سونا 3,257 روپے کی کمی سے 388,749 روپے اور 22 کیرٹ 10 گرام سونا 2,987 روپے سستا ہو کر 356,364 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 38 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,309 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
24 کیرٹ فی تولہ چاندی 73 روپے کی کمی کے بعد 6,869 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 62 روپے کی کمی کے بعد 5,889 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 0.73 ڈالر کی کمی سے 63.91 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟