پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کے دوسرے سیشن کا آغاز شدید تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,850 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دورانِ ٹریڈنگ مجموعی طور پر انڈیکس میں 1,900 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس سے مارکیٹ میں 170,000 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی اور انڈیکس 171,000 کی حد کو عبور کرنے کے قریب پہنچ گیا۔
اس سے قبل، دن کے پہلے سیشن میں مارکیٹ کا آغاز 356 پوائنٹس کے مثبت رُجھان سے ہوا تھا، جبکہ پہلے سیشن کے اختتام تک انڈیکس 1,822 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس 1,941 پوائنٹس بڑھ کر 170,984 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسٹاک بروکرز کے مطابق مارکیٹ میں اس بھرپور سستے اور مثبت ماحول کی اہم وجہ عالمی سطح پر جنگ جلد ختم ہونے کی امید اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور مارکیٹ میں شدید خریداری دیکھی جا رہی ہے۔