مقامی اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

image

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 کیرٹ فی تولہ سونا 6,900 روپے کے اضافے کے بعد 460,336 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 5,914 روپے بڑھ کر 394,663 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونا 5,423 روپے کے اضافے کے ساتھ 361,787 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 69 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,378 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

24 کیرٹ فی تولہ چاندی 300 روپے کے اضافے سے 7,169 روپے اور 10 گرام چاندی 257 روپے کے اضافے سے 6,146 روپے کی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 3.00 ڈالر اضافے کے ساتھ 66.91 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US