ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2,700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔
24 کیرٹ 10 گرام سونا 2,315 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 2,122 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 59 ہزار 587 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 4,350 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
دوسری جانب، چاندی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔
24 کیرٹ فی تولہ چاندی کی قیمت 7,100 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 6,087 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 66.22 ڈالر پر برقرار رہی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟