سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

image

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2,100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 4,174 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 23 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 6,532 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US