عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 9 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 183 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 532 روپے پر برقرار رہی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟