عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک دن سنبھلنے کے بعد سونے کی قیمت پھر گر گئی جبکہ چاندی بھی سستی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے گر کر 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 153 ڈالر پر آگیا۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 172 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 360 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟