ملک میں سونے کے نرخ مستحکم، چاندی کی قیمتوں میں کمی

image

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی اضافے اور کمی کے 437,836 روپے رہی۔

10 گرام سونا 375,373 روپے جبکہ 22 کیرٹ 10 گرام سونا 344,104 روپے پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4,153 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 212 روپے کمی کے بعد 6,148 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 56.70 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US