مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

image

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2,800 روپے اضافے کے ساتھ 440,636 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام 24 کیرٹ سونا 2,401 روپے اضافے سے 377,774 روپے اور 22 کیرٹ 10 گرام سونا 2,201 روپے اضافے کے بعد 346,305 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,181 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

24 کیرٹ فی تولہ چاندی 108 روپے اضافے سے 6,256 روپے اور 10 گرام چاندی 93 روپے اضافے کے بعد 5,363 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 57.78 ڈالر پر بند ہوئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US