سونا اور چاندی دونوں سستے ہوگئے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کمی

image

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 165 ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 372 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 81 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 175 روپے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کم ہوکر 5 ہزار 294 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US