مقامی اور عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز بغیر کسی ردوبدل کے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 439,036 روپے کا رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 4,165 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
24 کیرٹ فی تولہ چاندی 59 روپے اضافے کے ساتھ 6,234 روپے کی ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں 0.59 ڈالر اضافے کے ساتھ فی اونس چاندی 57.56 ڈالر کی رہی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟