پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 814.44 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 151.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 44 کروڑ 68 لاکھ 40 ہزار حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 19.42 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ میں کل 572 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 324 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اس کے علاوہ کے ایس ای 30 انڈیکس 364.22 پوائنٹس کی کمی سے 48839.52 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1377.34 پوائنٹس کی کمی کے بعد 237,910.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 7.80 ارب روپے کے سودے طے پائے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 46.54 ملین، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 42.70 ملین اور کے الیکٹرک کے 26.38 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ، پیرامائونٹ سپننگ ملز لمیٹڈ اور یونی کیپ مضاربہ نمایاں ایڈوانسر کمپنیوں میں شامل رہیں۔