پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

image

مقامی اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ 24 کیرٹ سونا 900 روپے کی کمی سے 434,536 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام 24 کیرٹ سونا 772 روپے سستا ہو کر 372,544 روپے پر آگیا ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا 9 ڈالر کمی کے بعد 4,120 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔

فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 27 روپے سستی ہو کر 6,207 روپے اور 10 گرام چاندی 23 روپے کمی کے بعد 5,321 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.27 ڈالر کی کمی سے 57.29 ڈالر پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US