مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,000 روپے کے بعد 431,536 روپے کا ہوگیا ہے۔
10 گرام 24 کیرٹ سونا 2,572 روپے کمی کے بعد 369,972 روپے کا ہوگیا۔
22 کیرٹ 10 گرام سونا 2,358 روپے کمی کے بعد 339,153 روپے کا ہوگیا۔
24 کیرٹ فی تولہ چاندی 121 روپے کمی کے بعد 6,086 روپے کی ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر کمی کے بعد 4,090 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 1.21 ڈالر کمی کے بعد 56.08 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟