پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

image

مشرقِ وسطیٰ میں تنازع بڑھنے کے خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو فروخت کا دباؤ غالب رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد منفی زون میں بند ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 166,180.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں مارکیٹ مسلسل فروخت کے دباؤ کا شکار ہوگئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا۔ دوپہر کے وقت معمولی بحالی بھی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 163,782.41 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2,006.67 پوائنٹس یعنی 1.21 فیصد کمی کے بعد 163,924.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US