سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 2500 روپے سستا ہوگیا

image

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی تولہ سونا مزید 2 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 995 ڈالر پر آگیا۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US