پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے

لاہور: (12 ستمبر 2020) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے جبکہ وقار یونس سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکے ہیں اور ان کی کل شب لاہور واپسی متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے تاہم کورونا ایس او پی کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا۔ اب وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے ، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقار یونس کے والد کی حالت لاہور میں تشویشناک ہے جن کا اب انتقال ہوچکا ہے۔

وقار یونس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت ہے جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا رو پڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

106