اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا اور آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

اس وقت شرح سود 7 فیصد پر برقرار ہے، چار ماہ سے شرح سود میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔ 

سال 2020 میں کورونا وبا اورلاک ڈاؤن کے باعث شرح سود میں کمی کی گئی اور شرح سود تیرہ اعشاریہ 25 فیصد سے گھٹ کر شرح سود 7 فیصد پر آچکی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر پریس کانفنرس کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔ مجموعی طورپر شرح سود 5 اعشاریہ 25 فیصد کی کمی کی جاچکی ہے۔ 

قبل ازیں مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم سی پی) کے اجلاس کے بعد گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ مارچ کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے گھٹ کر 7 فیصد کیا گیا۔ مارچ کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے گھٹ کر7 فیصد کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ سال بہترین مارکیٹ قرار پائی۔ کورونا وبا سے دنیا کے تمام ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گورنر اسٹیٹ بین رضا باقر نے کہا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اقتصادی سست روی اور معاشی شرح نمو کم ہونے کے باعث مرکزی بینک کی طرف شرح سود میں مسلسل کمی کی جاتی رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

46