بہاولپور کور کے زیر اہتمام سیکنڈ آل پاکستان ٹرائی تھلون ایونٹ کا انعقاد

image

بہاولپور کور کے زیر اہتمام سیکنڈ آل پاکستان ٹرائی تھلون ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کا فروغ اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ان مقابلوں میں 18 سے 45 سال کے 552 شرکاء نے حصہ لیا، چاروں صوبوں ، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے ایٹھلیٹس نے بھی گرینڈ ایونٹ میں شرکت کی۔

https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2021/10/ISPR-1.mp4آئی ایس پی آر کے مطابق سول سوسائٹی، اساتذہ، یونیورسٹی و کالج کے طلباء، پولیس، رینجرز، فوج سمیت ہر شعبے کے افراد نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

ان مقابلوں میں تین ایونٹس جن میں تین سو میٹر سوئمنگ، بیس کلومیٹر سائیکلنگ اور دس کلومیٹر کراس کنٹری دوڑ شامل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے تینوں ایونٹس ایک ترتیب کے ساتھ مکمل کیے، ہر کیٹیگری کے بہترین کھلاڑی کو انعامات سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سہیل عامر نے مقابلہ ایک گھنٹے پندرہ منٹ میں مکمل کر کے بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ محمد بلال نے دوسری اور عامر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہےکہ ہاکی لیجنڈ شہباز سینئر نے بھی مہمان کے طور پر خصوصی شرکت کی۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.