سعد رضوی سے ن لیگ کے جنرل سیکریٹری کی ملاقات

image

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہمیشہ دروازے کھلے ہیں، سیاست میں ہمیشہ دلوں کو بڑا کرنا پڑتا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ نواز کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر نے وفد ہمراہ بدھ 24 نومبر کو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ن لیگ کے رہنما مہر اشتیاق احمد، ڈپٹی میئر لاہور مہر محمود اور میاں طارق بھی شریک تھے۔

ملاقات میں خواجہ عمران نذیر نے امیر تحریک لبیک پاکستان کو رہائی پر مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات سے متعلق ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ ملاقات جذبہ خیر سگالی کے تحت ہوئی۔

ملاقات میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہمیشہ دروازے کھلے ہیں۔ سیاست میں ہمیشہ دلوں کو بڑا کرنا پڑتا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی ملاقات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.