عوام نےنام نہاد مقبول لیڈر کا پول کھول دیا، بلاول بھٹو

image

وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹونے کہا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا  ہے۔

بلاول بھٹو نے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن  میں ثابت ہوگیا کہ  پیپلزپارٹی سندھ  کی واحد بڑی جماعت ہے، انہوں نے اعتماد کرنے پر کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا  شکریہ بھی ادا کیا۔

بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی زنجیر ہے، پیپلزپارٹی کی جیت پورے ملک کی فتح ہے،ک راچی اور حیدرآباد کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا عوام کی خوش حالی کی وجہ بنے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.