دل میں یاد خدا بھی آتی ہے
Text size

دل میں یاد خدا بھی آتی ہے
خواہش ما سوا بھی آتی ہے
اس تضادات کے جزیرے پر
حبس ہے اور ہوا بھی آتی ہے
روشنی بھی ہے اس اندھیرے میں
خامشی ہے صدا بھی آتی ہے
خواہشوں سے ادھر کی خواہش میں
ہمیں دل سے حیا بھی آتی ہے
کل دعا نے یہ مجھ سے پوچھا تھا
کیا تمہیں بد دعا بھی آتی ہے