لاہور و کراچي

Poetعلامہ اقبال Submitted byAnila
Text size
Lahore O Karachi

نظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمان غيور
موت کيا شے ہے، فقط عالم معني کا سفر

ان شہيدوں کي ديت اہل کليسا سے نہ مانگ
قدر و قيمت ميں ہے خوں جن کا حرم سے بڑھ کر

آہ! اے مرد مسلماں تجھے کيا ياد نہيں
حرف 'لا تدع مع اللہ الھاً آخر'

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied