سال نو مبارک
Text size

لبوں پہ دعا ھے سدا یہ خدا سے
سلامت رھے وطن ہر اک بلا سے
نیا دن نیا سال اس کی جبیں پر
چمکتا رھے بن کے سورج حسیں تر
مبارک نئے سال کی ہر کرن ھو
منور در وبام ہر اک چمن ھو
نہ پلکوں پہ ہوں غم کے کوئی ستارے
نہ ادھورے رہیں خواب کوئی ہمارے
دعا ھے خدا سے خلوص ندا سے
اخوت محبت رگ - جاں بسا دے
الہی محبت دلوں میں جگا دے
امن و آتشی کا شجر اک کھلا دے
وطن کے بشر کا ایک اک ستارہ
فروزاں رھے فلک پر ہی ھمارا
الہی رحمتوں کی ہر جا جھڑی ہو
راہ زندگی کی نہ کوئی کڑی ہو
رہیں سب رنج و غم سدا اب پرے ہی
عدو کے عزائم رہ جائیں دھرے ہی
معین عروج پہ ہو نیا سال اپنا
جہاں میں رھے راج ہر حال اپنا