آسماں جلتی زمیں پر نہیں آنے والا
Poet: معراج فیض آبادی By: Aqib, Abbottabadآسماں جلتی زمیں پر نہیں آنے والا
اب یہاں کوئی پیمبر نہیں آنے والا
پیاس کہتی ہے چلو ریت نچوڑی جاۓ
اپنے حصے میں سمندر نہیں آنے والا
اپنے کعبے کی حفاظت ہمیں خود کرنی ہے
اب ابابیلوں کا لشکر نہیں آنے والا
تو پکارے گا تو اے صحن حرم ہم آئیں گے
اب ابابیلوں کے انداز میں ہم آئیں گے
More Islamic Poetry






