اے خوش نصیب اس ماہ رمضان کو اپنی گرفت میں کر لے
Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Hustonاے خوش نصیب اس ماہ رمضان کو اپنی گرفت میں کر لے
ہے کس کو خبر کل کی یہ ساعت سعید پھر ملے نہ ملے
فقر کی چادر اوڑھ اور صدق دل سے توبہ کر لے
دل سے پکار اللہ کو اپنے اور اس سے فریاد کر لے
دیدار کو جب دل تڑپے کثرت سے لیل و قیام کر لے
یہی شان ہے مومن کی جب چاہے رب سے کلام کر لے
More Islamic Poetry






