بٹھاتے تھے نبیؐ کاندھوں پہ جن کو
Poet: جون ایلیا By: Sabir, Sialkotبلا کے غم اٹھائے جا رہے ہیں
جفا کے تیر کھائے جا رہے ہیں
فدا کرنے کو دینِ مصطفٰےؐ پر
علی اکبر سجائے جا رہے ہیں
قدم دوشِ نبوتؐ پر تھے جن کے
وہ کانٹوں پر پھِرائے جا رہے ہیں
بٹھاتے تھے نبیؐ کاندھوں پہ جن کو
وہ نیزوں سے گِرائے جا رہے ہیں
ہوا تھا جونؔ قائم جن سے پردہ
وہ بازاروں میں لائے جا رہے ہیں
More Islamic Poetry






