بھا جائے میری ہر ادا تجھے

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

دیتا ہوں میں تو صدا تجھے
ہر پل اے مرے خدا تجھے

نیک رہوں میں ، نیک بنوں میں
یاد کرتا رہوں میں سدا تجھے

زندگی اپنی اس طرح گزار دوں
بھا جائے میری ہر ادا تجھے

دکھ آئے یا کوئی آئے غم
دی میں نے صرف ندا تجھے

Rate it:
Views: 487
31 Jul, 2016