جو بھی کریگا دل سے اطاعت حضور کی
Poet: Faiz Alam By: Faiz Alam, Amrohaجو بھی کریگا دل سے اطاعت حضور کی
محشر میں پایگا وہ شفاعت حضور کی
دنیا میں کامران ہے عقبہ میں کامیاب
اپنا لے زندگی میں جو سیرت حضور کی
چہرے پہ اُس کے نور الگ آتا ہے نظر
جس دل میں بس گئی ہو محبت حضور کی
بخشا خدا نے ان کو مقام صحابیت
پائی ہے جس کسی نے بھی صحبت حضور کی
یوں تو ہے اُسکا نام مسلمان، ہاں مگر
مومن وہی جو کرلے اطاعت حضور کی
ہوتا ہے ذکر عرش پر ایسے مکان کا
ہوتی ہے جس مکان میں مدحت حضور کی
اتنا کرم تو فیض پہ کر دے میرے خدا
ہوجائے اس کو خواب میں زیارت حضور کی
More Islamic Poetry






