روشن ستارے
Poet: محمد صدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyahجدھر دیکھتاہوں جلوے ہیں تیرے
سب سے اونچے رتبے ہیں تیرے
نہ جانے ہماری کیاحالت ہوتی
بچائے ہوئے ہمیں سجدے ہیں تیرے
اذان میں،نمازمیں،میلادمیں
مکان سے لامکاں چرچے ہیں تیرے
سب جہانوں میں حکومت ہے تیری
کائنات میں سکے چلتے ہیں تیرے
پھیلی ہوئی ہے چارسوروشنی
دلوں میں چراغ جلتے ہیں تیرے
بتارہا ہے مقام محمودہمیں
سب سے بلنددرجے ہیں تیرے
بانٹ رہے ہیں دنیاکواجالے
روشن ستارے ایسے چمکے ہیں تیرے
بلاتے ہودرپہ اپنے انہیں
جوبھی قصیدے پڑھتے ہیں تیرے
بچ جائیں نارجہنم سے مسلمان
بھلائی پرمبنی جذبے ہیں تیرے
بوسے لیے نعلین کے عرش نے
پسندجبرائیل کوتلوے ہیں تیرے
ڈھانپ لورحمت میں صدیقؔ کو
عیبوں پرہمارے پردے ہیں تیرے
More Islamic Poetry






